دنیور کا مرکزی واٹر چینل نالے کے رخ کی تبدیلی سے شدید کٹاؤ کا شکار، پانی کی ترسیل بند گلگت:
دنیور کو پانی سپلائی کرنے والا مرکزی واٹر چینل نالے کے رخ کی تبدیلی کے باعث ایک بار پھر شدید کٹاؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی طور پر پانی کی فراہمی بحال کر دی تھی، تاہم نالے کے بہاؤ میں مسلسل تبدیلی کے باعث واٹر چینل کی زمین تیزی سے کٹنے کی وجہ سے پانی کی ترسیل بند ہو گئی ہے۔ واٹر چینل ایک بار پھر ایک اہم مقام سے تباہ ہو چکا ہے، جس سے علاقے میں پانی کی ترسیل بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ موجودہ صورتحال میں واٹر چینل کو مزید خطرات لاحق ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مکمل طور پر ناکارہ ہو سکتا ہے۔ دنیور کے باسی اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں، خصوصاً پینے اور زرعی استعمال کے لیے پانی کی قلت نے عوامی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اہلِ علاقہ نے حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ واٹر چینل کی بحالی اور تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقہ ایک بڑے انسانی بحران سے بچ سکے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ وقتی نہیں بلکہ مستقل نوعیت کا بنتا جا رہا ہے جس کے لیے پائیدار اور تکنیکی بنیادوں پر منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔

Comments